Home / اہم خبریں / مودی کی امریکا آمد، احتجاجی مظاہرے، مودی واپس جاؤ ، مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو کے نعرے اور نازی مودی، مودی دہشت گرد ہے کے واشگاف نعرے

مودی کی امریکا آمد، احتجاجی مظاہرے، مودی واپس جاؤ ، مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو کے نعرے اور نازی مودی، مودی دہشت گرد ہے کے واشگاف نعرے

ہیوسٹن (ویب ڈیسک) ہیوسٹن میں علیحدگی پسند سکھ تنظیم اور کشمیریوں نے مودی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں خصوصاً ہوسٹن میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے گئے، مظاہرے میں بڑی تعداد میں کشمیری، سکھ، بھارتی مسلمان، پاکستانی اور خواتین شریک تھیں۔ مظاہرے کا اہتمام این آر جی اسٹیڈیم کے باہر کیا گیا تھا، اس موقع پر مظاہرین کی ٹی شرٹس اور کیپس پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ بینرز پر مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو کے نعرے اور نازی مودی کے نعرے بھی درج تھے۔ اس موقع پر سکھ برادری کی جانب سے مودی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا، سکھ کمیونٹی کی جانب سے مودی واپس جاؤ اور مودی دہشت گرد ہے کے واشگاف نعرے لگائے گئے۔ واضح رہے کہ مودی کے خلاف احتجاج کی تیاریاں کئی روز سے جاری تھیں، عظیم الشان مظاہرے میں سکھ رہنما کی جانب سے آزادی ٹرک بھی متعارف کرایا گیا، یہ ٹرک پچاس گاڑیوں پر مشتمل تھا، جس پر خالصتان تحریک کے حق میں نعرے درج تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے