Home / اہم خبریں / ایس ایس پی میرپورخاص کے سخت احکامات، میرپورخاص پولیس کی گٹکا و شراب فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں۔ متعدد ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں منشیات، دیسی و انڈین ساختہ گٹکے برآمد

ایس ایس پی میرپورخاص کے سخت احکامات، میرپورخاص پولیس کی گٹکا و شراب فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں۔ متعدد ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں منشیات، دیسی و انڈین ساختہ گٹکے برآمد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کی گٹکا و شراب فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں منشیات، دیسی و انڈین ساختہ گٹکے برآمد کرکے مقدمات درج کیئے گئے۔ ھانہ کوٹ غلام محمد کے انچارج پولیس پوسٹ دس میل موری کی کوٹ غلام محمد تھانے کی حدود نزد ستقر ہوٹل دیھ 278 اور پران شاخ موری دیھ 254 میں خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائیاں، منشیات فروش ملزمان بنام مٹھو گورچانی اور مبارک بنگلانی گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 2380 گرام چرس برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات کوٹ غلام محمد تھانے میں درج کیا۔ تھانہ مہران کے ایس ایچ او مہران کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد نوابشاہ پھاٹک کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام عمران لاشاری گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ مین ہڑی گٹکے، مین پڑی بنانے سامان اور انڈین ساختہ سفینا گٹکے برآمد ملزم کےخلاف مقدمہ مہران تھانے میں درج کیا۔ تھانہ اولڈ میرپور کے ایس ایچ او اولڈ میرپور کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد سبحان ٹاوؑن خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام عامر گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ اولڈ میرپور تھانے میں درج کیا۔ تھانہ ڈگری کے ایس ایچ او ڈگری کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ٹنڈو غلام علی روڈ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزمان بنام فیصل کنبھار گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ڈگری تھانے میں درج کیا۔ پولیس پوسٹ جھلوری کے انچارج نے پولیس پوسٹ جھلوری کی حدود نزد ڈینگان جھلوری روڈ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام محمد عمر گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ تعلقہ تھانے میں درج کیا۔ تھانہ جھڈو کے ایس ایچ او  نے جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود جھڈو نو کوٹ روڈ پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی، روپوش ملزم بنام سکندر گرفتار، روپوش ملزم تھانہ جھڈو کے چوری، مداخلت بے جا اور بلوے کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔ تھانہ پھلڈیوں کے ایس ایچ او پلھڈیوں کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد خادم چوک کامیاب چھاپہ مار کاروائی، روپوش ملزم نواز علی گرفتار، روپوش ملزم تھانہ پلھڈیوں کے ڈکیتی، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے