کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) ملائیشیا میں سینکڑوں کی تعداد میں اسکول بند ہوگئے۔ انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی زہریلی آگ کے دھویں لاکھوں طلباء پر بھی اثر انداز ہوۓ ہیں اور 2500 سے زائد اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ خطے میں ہوا کا معیار انتہائی غیر صحت مند ہے۔ انڈونیشیا کے علاقوں سماٹرا اور کالی ماتن کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ملائشیا کے شہر کوچنگ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جبکہ کوالالمپور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ملائشیا کی وزارت ماحولیات نے بھی اس کو "انتہائی غیر صحت بخش” قرار دیا ہے۔
![]()