تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں اینٹی کرپشن پولیس کا سول اسپتال پر چھاپہ ایمبولینس کو تیل کی فراہمی، ادویات کی فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا گیا

میرپورخاص میں اینٹی کرپشن پولیس کا سول اسپتال پر چھاپہ ایمبولینس کو تیل کی فراہمی، ادویات کی فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سول اسپتال سے ایمبولینس نہ ملنے کے سبب پیش آنے والے حادثے کی میڈیا رپورٹس کے بعد کاروائیوں کا سلسلہ جاری، اینٹی کرپشن پولیس میرپورخاص کا سول اسپتال پر چھاپہ ایمبولینس کو تیل کی فراہمی، ادویات کی فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا گیا، اینٹی.کرپشن پولیس نے سول اسپتال میرپورخاص کی اکاؤنٹ برانچ پر جوڈیشنل میجسٹریٹ ون میرپورخاص کی نگرانی میں چھاپہ مارا، اینٹی کرپشن پولیس نے سال 2018 اور 2019 میں ایمبولینسز کے اخراجات تیل کی فراہمی اور ادویات کی خریداری سمیت اہم ریکارڈ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے حاصل کیا، اینٹی کرپشن پولیس کے سرکل انچارج خدا بخش تھیبو نے بتایا سول اسپتال میں جاکر مختلف وارڈوں میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کا بھی پوچھا جہاں پر مریضوں نے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل کے عملے کے عدم تعاون ادویات علاج نہ ہونے اسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات کی شکایات کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے