تازہ ترین
Home / افریقہ / سوڈان میں نئی اٹھارہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سوڈان میں نئی اٹھارہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک سوڈان میں صدر عمر البشیر کی معزولی کے بعد پہلی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ یہ اٹھارہ رکنی کابینہ سوڈانی فوج اور جمہوریت نواز مظاہرین کے درمیان اقتدار کی شراکت کے ایک معاہدے کے نتیجے میں تشکیل دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ اگست میں امریکا اور خطے کے عرب ممالک کی کوششوں سے طے پایا تھا۔ سوڈان کے سابق حکمران عمر البشیر کو اپریل میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار سے الگ کر دیا تھا۔ نئی کابینہ کو ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور افراط زر کے مسائل کا سامنا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل : ویسٹ انڈیز ویمنز. نے پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے کپتان ہیلی میتھیوز کی کریئر بیسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے