تازہ ترین
Home / اہم خبریں / البانیہ کے صدر ایلیر میتا نے 30 جون کو ہونے والے انتخابات منسوخ کر دیئے جس کے نتیجے میں اینٹی گورنمٹ اور حزبِ اختلاف گروپ نے البانی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا

البانیہ کے صدر ایلیر میتا نے 30 جون کو ہونے والے انتخابات منسوخ کر دیئے جس کے نتیجے میں اینٹی گورنمٹ اور حزبِ اختلاف گروپ نے البانی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا

ایتھنز (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) البانیہ کے دارلحکومت تیرانہ میں حزبِ اختلاف گروپ کی جانب سے کئی ہفتوں سے جاری موجودہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ حزبِ اختلاف گروپ نے البانیہ کے موجودہ وزیرِاعظم ایڈی راما پر انتخابی دھوکہ دہی اور بدعنوانیوں کا الزام لگاتے ہوئے انہیں فوری اپنے عہدے سے دستبردار ہوجانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم البانی صدر نے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 30 جون 2019 کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا تھا لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے اس وقت ملکی ماحول سازگار نہیں جس کے نتیجے میں اینٹی گورنمٹ کے حامیوں نے البانی پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا نتیجے میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانی کی توپوں، آنسو گیس شیلنگ کی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے اپوزیشن لیڈر لُلزم باشا نے وزیرِ اعظم کے مستعفی ہونے تک عوام سے احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے