Home / اہم خبریں / روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 7 فوجی اہلکاروں کو سزا پورا کیے بغیر ہی جیل سے رہا کردیا گیا

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 7 فوجی اہلکاروں کو سزا پورا کیے بغیر ہی جیل سے رہا کردیا گیا

میانمار/ نیپییتو (مانیٹرنگ ڈیسک) روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 7 فوجی اہلکاروں کو سزا پورا کیے بغیر ہی جیل سے رہا کردیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث میانمار فوج کے7 اہلکاروں کو 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہیں سزا پوری کیے بغیر ہی چند ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ ان اہلکاروں نے 2017 میں میانمار کے گاؤں دِن اِن میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے دوران 10 بے گناہ اور معصوم دیہاتیوں کو محض مسلمان ہونے کی بنا پر بے دردی سے قتل کیا تھا اور ان کے گھروں کو آگ لگا دی تھی۔ ان اہلکاروں کی ظلم کی داستان کو دنیا کے سامنے لانے والے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے صحافیوں کیا سوئے اور والون کو جھوٹے مقدمات میں گرفتارکرلیا گیا تھا اور سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم 521 دن قید میں رہنے کے بعد حال ہی میں عالمی دباؤ پر صحافیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ ایک جیل حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ 10 روہنگیا مسلمانوں کے قتل میں ملوث 7 فوجی اہلکاروں کو 10 سال قید کی سزا کو فوج کی جانب سے گھٹا کر 2 ماہ کردیا گیا ہے اس لیے ان اہلکاروں کو فوری طور پر رہا کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے