Home / اہم خبریں / پاکستانی ٹیم سخت محنت کرے تو ورلڈ کپ 1992 کی تاریخ دوبارہ دہرا سکتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

پاکستانی ٹیم سخت محنت کرے تو ورلڈ کپ 1992 کی تاریخ دوبارہ دہرا سکتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

لندن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے عہد کے مایہ ناز فاسٹ بالر وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم سخت محنت کرے تو ورلڈ کپ 1992 کی تاریخ دوبارہ دہرا سکتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں جس طرح پاکستان نے پہلی بار عالمی کپ جیت کر پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا پاکستانی ٹیم اسی طرح کا سرپرائز ایک بار پھر بھی دے سکتی ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا مثبت پہلو یہ ہے کہ ٹیم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔ بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ سرفراز الیون 300 سے زیادہ رنز کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے ٹاپ فور بیٹسمین بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ہائی اسکورکررہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے بڑا مسئلہ خراب فیلڈنگ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کے آنے سے پاکستان ٹیم کا بولنگ کا شعبہ خاصا مضبوط ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور محمد حسنین باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور وہ دونوں کو ورلڈ کپ میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے