میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص منشیات فروش و گٹکا فروش عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار، ہیروئن اور انڈین گٹکے سے بھرا کٹا برآمد، مقدمہ درج۔ ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں 15 مددگار پولیس کی منشیات و انڈین گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، انچارج 15 مددگار بمعہ ٹیم کی ٹاؤن اور سیٹلائٹ ٹاؤن تھانوں کی حدود نزد ٹنڈو آدم ناکہ اور نزد قائم سینیما کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام ابرار راجپوت سکنہ تھامس آباد اور محمد یاسین سکنہ ڈگری گرفتار، ملزمان کے قبضے سے انڈین گٹکے سفینہ سے بھرا کٹا اور 107 پڑی ہیروئن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات نارکوٹکس ایکٹ ٹاؤن اور سیٹلائٹ ٹاؤن تھانوں میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()