Home / اہم خبریں / تھائی لینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھ دی

تھائی لینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھ دی

پھوکیٹ (نوپ نیوز) تھائی لینڈ پھوکیٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں اوورسیز پاکستانیوں کے ایک اجتماع میں پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن (پی او ایف) کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد حاجی سرفراز کھوکھر کی سربراہی میں رکھی گئی۔ اس اجلاس میں حاجی سرفراز کھوکھر، عابد بٹ، معظم بٹ، شہزاد گل، عدنان گل، اسد شاہ، عالمگیر ریاض، عمران آغائی سمیت تھائی لینڈ میں پاکستانی تاجروں اور کاروباری شخصیات کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی او ایف کے بانی رہنما حاجی سرفراز کھوکھر نے فاؤنڈیشن کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد تھائی لینڈ سمیت دنیا بھر میں اوور سیز پاکستانیوں اور ان کی فیملیز کو درپیش مشکلات کو حل کرانا اور ان کی ہر ممکن قانونی معاونت و رہنمائی کرنا ہے علاوہ ازیں انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ دنیا بھر کے اوورسیز پاکستانی نہ صرف پاکستان کی فلاح و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے بلکہ اپنے وطن کا نام بھی دنیا بھر میں روشن و تابندہ بنائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے