تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جام پور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو جونیئر ڈاکٹرزکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا سینئر ڈاکٹرز کی اکثریت نے ہسپتال میں تاخیر سے آنا معمول بنا لیا دور دراز سے آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ میں شدید مشکلات کا سامنا

جام پور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو جونیئر ڈاکٹرزکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا سینئر ڈاکٹرز کی اکثریت نے ہسپتال میں تاخیر سے آنا معمول بنا لیا دور دراز سے آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ میں شدید مشکلات کا سامنا

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) جام پور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو جونیئر ڈاکٹرزکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا سینئر ڈاکٹرز کی اکثریت نے ہسپتال میں تاخیر سے آنا معمول بنا لیا دور دراز سے آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ میں شدید مشکلات کا سامنا، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوغفلت، لاپروائی اور مس مینجمنٹ پر تبدیل کرکے اہل افسر کو تعینات کیا جائے، تفصیلات کے مطابق جام پور شہر کے مضافات سے تحصیل ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں محمد جمشید، محمد یوسف، محمد ابراہیم، ایاز احمد، محمد چشتی، محمد صدیق، محمد اشرف، محمد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز نے ہسپتال میں دیر سے آنا اور بعض اوقات چھٹی کرلینا معمول بنالیا ہے اور مریضوں کو جونئیر ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے اکثر مریض سینئر ڈاکٹرز کا انتظار کرتے کرتے مایوس ہوکر پرائیوٹ ڈاکٹرز سے مہنگے داموں علاج معالجہ پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ جونئیر ڈاکٹرز جو دوائی نسخہ پر درج کرتے ہیں وہ دوائی فارمیسی والے پوری نہیں دیتے بلکہ کہتے ہیں کہ سٹور پر دوائی ختم ہوگئی ہے اور جب اس سلسلہ میں ایم ایس سول ہسپتال غلام مرتضیٰ سے شکایت کی تو انہوں نے شکایت دور کرنے کی بجائے ہمیں دفتر سے باہرنکال دیا اور اپنے چپڑاسی کو حکم دیا کہ ان کو دفتر میں داخل نہ ہونے دیا جائے مریضوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی سی راجن پور سے ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی کی مس مینجمنٹ اور مریضوں سے ہتک آمیز سلوک روا رکھنے پر ان کے تبادلہ اور ان کی جگہ اہل، تجربہ کار اور بااخلاق شخص کو ایم ایس تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے