Home / اہم خبریں / میں نے سردار عثمان کو پنجاب کا وزیر اعلی منتخب کیا ہے- عمران خان

میں نے سردار عثمان کو پنجاب کا وزیر اعلی منتخب کیا ہے- عمران خان

اسلام آباد (نوپ نیوز) عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے سردار عثمان کو پنجاب کا وزیر اعلی منتخب کیا ہے، سردار عثمان پہلی دفعہ ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں،ان کو کوئی جانتا بھی نہیں ہے اور پنجاب کے سب سے پسماندہ علاقے سے ان کا تعلق ہے،ڈی جی خان پنجاب کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے،ڈی جی خان میں نہ ڈاکٹر ہے، نہ صاف پانی نہ بجلی، سردار عثمان کو پتہ ہوگا کے غریب کیسے رہتے ہیں،تحریک انصاف کا یہ نظریہ ہے کہ ہم غریب طبقے کو پسے ہوئے طبقے کو اوپر لے کر آئیں گے،پسماندہ اور پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو اوپر لے کر آئیں گے، سردار عثمان ایک ایماندار اور سادہ انسان ہے،یہ سادہ زندگی گزاریں گے اور بڑے بڑے پروٹوکول نہیں لیں گے، تحریک انصاف کا یہ نظریہ ہے کہ ہم بڑے بڑے پروٹوکول میں نہیں رہیں گے،ہم سادہ زندگی گزاریں گے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے