تازہ ترین
Home / اہم خبریں / 35ویں نیشنل گیمز: بیس بال ایونٹ کا این ای ڈی یونیورسٹی گراؤنڈ پر آغاز

35ویں نیشنل گیمز: بیس بال ایونٹ کا این ای ڈی یونیورسٹی گراؤنڈ پر آغاز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی گراؤنڈ میں 35ویں نیشنل گیمز کے بیس بال ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کا افتتاح ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ فرمان خان نے کیا۔ تقریب میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر ڈاکٹر محمود لکھنوی، سیکرٹری جنرل طاہر محمود، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محسن خان اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ بیس بال سمیت تمام کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔ افتتاحی روز تین میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان آرمی نے کے پی کے کو 2-7، واپڈا نے سندھ کو 0-16 جبکہ پنجاب نے اسلام آباد کو 0-6 سے شکست دی۔

ایونٹ کی امپائرنگ ظفر وڑائچ، زبیر وٹو، مخدوم مظفر عالم، خرم شہزاد بٹ، ساجد رشید، ظفر شیروانی، ایاز خان اور محمد ذیشان نے انجام دی، جبکہ ارگنائزنگ سیکرٹری پرویز احمد شیخ نے انتظامات کی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہوئے ایونٹ کو کامیابی سے ہم آہنگ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے