تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بینکاک میں ‏تھائی آبی تہوار سونگران بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے تھائی لینڈ کے اس تہوار پر تھائی زبان میں تھائی عوام کو اس پرلطف تہوار پر مبارکباد پیش کی

بینکاک میں ‏تھائی آبی تہوار سونگران بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے تھائی لینڈ کے اس تہوار پر تھائی زبان میں تھائی عوام کو اس پرلطف تہوار پر مبارکباد پیش کی

تھائی لینڈ / بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف کسانہ) بینکاک میں ‏تھائی آبی تہوار سونگران بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار اپنی نوعیت کا ایک رنگا رنگ اور پرلطف تہوار ہے جو تین دن تک جاری رہتا ہے جس میں مختلف ممالک کے لوگ ان دنوں میں تھائی لینڈ خاص طور پر بینکاک اور دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں اور اس دلفریب تہوار سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ تہوار اپریل کی 13 سے 15 تک منعقد کیا جاتا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے پر پانی پھینکنے کا مقابلہ کرتے ہیں اور سفید پاؤڈر ان کے چہروں پر لگاتے ہیں۔ اس موقع پر بینکاک میں مختلف شاپنگ مالز کے باہر آبی فوارے لگائے گئے ہیں۔ جس سے لوگوں پر پانی پانی پھینکا جاتا ہے۔ اور لوگ میوزک کی دھن پر ناچ گا کر ایک دوسرے سے آبی گنوں اور چھوٹی چھوٹی بالٹی سے پانی پھینک کر آبی مقابلہ کرتے ہیں اور اس پر لطف تہوار کا مزہ لے رہے ہیں۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے تھائی لینڈ کے اس تہوار پر تھائی زبان میں تھائی عوام کو اس پر لطف تہوار پر مبارکباد پیش کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے