Home / اہم خبریں / میڈیکل طلباء کی کھیلوں کی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔ ڈین گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان

میڈیکل طلباء کی کھیلوں کی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔ ڈین گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گومل میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ میڈیکل مشکل شعبہ ہے اور یہاں پر زیرِ تعلیم طلبہ کو اپنی مشکل پڑھائی میں دیگر سرگرمیوں میں وقت نکال کر کھیلوں میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا نہایت ہی لائق تحسین ہے، اس سخت تعلیمی ماحول میں وقت گزرنے والے طلبہ کو دیگر شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔ وہ گزشتہ روز گومل میڈیکل کالج میں سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں ضلع ناظم عزیز اللہ علیزئی، گومل میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر ارشد علی خان، ڈپٹی ڈین ڈاکٹر امیر امان اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ محسود، ڈاکٹر شکیل شاہ مدنی، لیڈی ڈاکٹر نسیم صبا محسود اور دیگر پروفیسرز ڈاکٹرز اور طلبا کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب میں طلباء و طالبات کے درمیان مختلف قسم کے گیمز کرائی گئیں جس میں طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسپورٹس ڈے کے اختتام پر ڈاکٹر ارشد علی نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا اور طلبہ میں ٹرافیز اور نقد انعام تقسیم کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے