لاہور (نوپ نیوز) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو لاہور پہنچ گئے ہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی جمہوریت میں تبدیلی خاص لمحہ ہے، آج گلابی پگڑی پہن کر آیا ہوں اور ہندوستان سے امن اور پیار کا پیغام لے کر آیا ہوں ۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں سیاسی شخصیت کی حیثیت سے پاکستان نہیں آیا۔ پیار، امن، خوشحالی کا پیغام بن کر آیا ہوں ۔ میرا یارعمران خان جیوے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاکستان جیوے، ساراجہاں جیوے۔ نئی حکومت سے کروڑوں لوگوں کو امید ہے۔ عمران خان کمزوری کو بھی طاقت میں بدل دیتے ہیں۔ کھلاڑی اور فنکار فاصلے مٹاتے ہیں ۔ نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ عمران خان کے لیے’’ کشمیری شال‘‘لے کر آیا ہوں۔
![]()