میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے قریب کھوسہ برادری کے دو گروپوں میں جاری زمینی تنازے پر ایک گروپ کا زمین پر کھڑے ہوئے شخص پر حملہ اور فائرنگ گولیاں لگنے سے ایک شخص قتل، آدھا گھنٹہ فائرنگ جاری رہی علاقے میں خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب بی سیکشن تھانے کے حدود گاؤں کھوندی میں کھوسہ برادری کے دو گروپوں میں ذرعی زمین کے جاری تنازے پر ایک گروپ کی دوسری گروپ پر فائرنگ جس کے باعث گولیاں لگنے سے میہڑ کے گاؤں سائيں داد گوگانی کا رہائشی 40 سالہ بڈھل کھوسو زخمی ہوگیا جس کو تعلقہ ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں پر زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا جبکہ معلوم ہوا ہے ایک گروپ کے حملے کے بعد آدھا گھنٹہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا بعد میں مقتول کے ورثہ نے جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر بڈھل کھوسو کو میہڑ ہسپتال پہنچایا جبکہ میہڑ ہسپتال میں واقعے کی اطلاع پر کھوسو برادری کے سیکڑوں افراد پہنچ گئے جبکہ آخری اطلاعات تک میہڑ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
![]()