ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹائم اسکیل کی منظوری کے لیے کالج انتظامیہ کی ریلی و احتجاج شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مطالبات نہ مانے گئے تو سی ایم ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق سیلا کو آرڈینسن کمیٹی کے زیر اہتمام ڈگری کالج کے پروفیسر غلام مصطفی تبسم، پروفیسر یاد حسین شیخ، پروفیسر احمد بلال غوری کی قیادت میں لائبریرین اور ڈی پی ایز کے ارکان نے ڈگری کالج سے ٹنڈو آدم پریس کلب تک پر امن ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے شرکاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کالج کے اساتذہ کے ٹائم اسکیل کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ پرائمری و سیکنڈری اسکول کے اساتذہ سمیت سندھ کے زیر نگرانی اداروں میں تعینات ملازمین کو ٹائم اسکیل دیا جارہا ہے لیکن کالج کے اسٹاف کو سندھ حکومت نے نظر انداز کیا ہوا ہے انھوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور کالج اساتذہ کے ٹائم اسکیل کے اجراء کے احکامات دے دیگر صورت ہم اپنے حق کے لیے سی ایم او ہاؤس کے سامنے سراپا احتجاج ہونگے اس موقع پر اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجتی کے لیے ٹنڈو آدم بار ایسوسی ایشن کے ممبر شیخ ریاض بھی موجود تھے۔
![]()