اسلام آباد (رپورٹ: محمد جواد بھو جیہ) اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباء کری اسلام آباد کے امتحانی سنٹر میں جماعت نہم کے پیپر کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد رمضان نے ایک طالب علم کو نقل کرنے سے منع کیا جس پر طالب علم نے غصے میں آکر محمد رمضان پر حملہ کردیا اور تیز دھار آلہ سر پر مارا جو محمد رمضان کی آنکھ پر جا لگا جس سے ان کی آنکھ شدید زخمی ہوگئی ہے۔ ایف جی ہیڈز ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالحمید نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ کرنے والے طالب علم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ کے حکام کو فوری طور پر اس بات کا نوٹس لینا چاہئیے اور امتحانی عملے کے تحفظ کے لئے ایسے اقدامات کرنے چاہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔ متعدد تعلیمی حلقوں نے بھی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث طالب علم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()