Home / اہم خبریں / محکمہ پبلک ہیلتھ سانگھڑ اور ٹنڈوآدم کے کرپٹ افسران نے ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے ٹنڈو آدم واٹر سپلائی اسکیم کے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

محکمہ پبلک ہیلتھ سانگھڑ اور ٹنڈوآدم کے کرپٹ افسران نے ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے ٹنڈو آدم واٹر سپلائی اسکیم کے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) محکمہ پبلک ہیلتھ سانگھڑ اور ٹنڈوآدم کے کرپٹ افسران نے ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے ٹنڈوآدم واٹر سپلائی اسکیم کے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ جوہرآباد کے علاقے میں بنا واٹر ٹینک گندے پانی سمیت مچھلیوں، سانپوں، بچھووُں، مینڈکوں اور بہت سارے زہریلے کیڑے مکوڑوں سے بھرگیا سارا پانی گندہ ہوگیا جو کسی بھی طرح سے پینے کے قابل نہیں کئی سالوں سے واٹر ٹینک کی صفائی ہی نہیں کرائی گئی میونسپل کمیٹی انتظامیہ بھی اپنی ذمہ داریوں سے غافل واٹر سپلائی لائینوں میں بدستور گندے پانی کی سپلائی جاری شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں شہری عوام پرائیویٹ آر او فلٹر پلانٹوں سے پیسوں سے پانی خریدنے پر مجبور زیرزمین بورنگ کا پانی بھی زہریلا ہوگیا حکومت کی جانب سے گھروں میں صاف پانی بزریعہ واٹر سپلائی پائپ لائینوں کے زریعے فراہمی کے لیئے ایک ارب پینتیس کروڑ کی بھاری رقم فراہم کی گئی تھی جو کرپٹ افسران نے بلیک اسٹیل کی جگہ لوہے کے ناکارہ بوسیدہ پائپ لگا کر ہڑپ کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ سال قبل سندھ حکومت کی جانب سے ٹنڈو آدم کے شہریوں کے لیئے پینے کے صاف پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے نئے تالابوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی پائپ لائنوں کو تبدیل کرکے انکی جگہ بلیک اسٹیل کی پائپ لائنیں بچھانے کے لئے ایک ارب پینتیش کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے تاکہ نئی بلیک اسٹیل پائیپ لائین بچھائی جاسکیں مگر رشوت خور اور کرپٹ افسران نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے بلیک اسٹیل کی جگہ لوہے کے ناکارہ پائپ لگائے مزکورہ پائپ لائینوں میں جب پانی چھوڑا گیا تو یہ لوہے کے ناکارہ پائپ پانی کا پریشر برداشت نہ کرسکے اور پائیپ لائن میں جگہ جگہ سے بڑے بڑے سوراخ ہوگئے جنہیں تاحال درست نہیں کیا جاسکا اسطرح پوری اسکیم فلاپ ہوگئی اور ساری پائپ لائینوں میں گٹروں کا گندہ اور بدبودار پانی بھر گیا اور جوہرآباد کے علاقے میں بنا پانی کا بڑا واٹر ٹینک بھی گندگی اور گندے پانی سے بھرگیا اور پینے کے پانی کے واٹر ٹینک میں مچھلیاں، مینڈک، کچھوے، سانپوں سمیت بہت سے زہریلے کیڑے مکوڑوں سے واٹر ٹینک بھرگیا اور سارہ پانی خراب ہوگیا پائپ لائینوں کے جگہ جگہ سے پھٹ جانے سے پبلک ہیلتھ اور میونسپل انتظامیہ کو پائپ لائنوں کی مرمت اور ویلڈنگ کی آڑ میں مزید جعلی بل بنا کر بھاری کرپشن کرنے کا موقع مل گیا پبلگ ہیلتھ ٹنڈو آدم اور میونسپل انتظامیہ بڑے پیمانے پر کرپشن کررہے ہیں جسکی تحقیقات کرانا بہت ضروری ہے بار بار عوامی احتجاج اور تحریری درخواستوں کے باوجود نہ محکمہ پبلک ہیلتھ اور نہ میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم انتظامیہ نے اس اہم مسئلے کی طرف کوئی توجہ دی بنگلہ روڈ جوہرآباد کے عوام پینے کے صاف پانی کی نعمت سے محروم ہیں علاقہ مکینوں جان محمد راجپوت، ندیم راجپوت، نعیم عباسی، افضل عباسی، رحمت ملک سمیت علاقہ مکینوں نے وزیرآعظم پاکستان، چیئرمین نیب پاکستان، چیف جسٹس ہائی کورٹ آف سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور ڈی جی نیب سکھر سے پرزور اپیل کی کہ وہ ٹنڈو آدم پبلک ہیلتھ واٹرسپلائی اسکیم کی ایک ارب پینتیس کروڑ کی بھاری رقم میں مبینہ خورد برد اور بلیک اسٹیل کی جگہ لوہے کے ناکارہ پائپ لگانے کا فوری نوٹس لیں اور اس میگا کرپشن کیس میں ملوث سابق ایکسین پبلک ہیلتھ سانگھڑ، ٹھیکیدار اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ٹنڈو آدم کے خلاف فوری کاروائی کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے