کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے چیئرمین نثار حسین جعفری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ آئے روز مختلف ناموں سے ٹیکس اور ڈیوٹی غریب عوام پر مسلط کی جارہی ہے۔ ملک میں ڈالر اور ٹماٹر کا مقابلہ ہورہا ہے۔ ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اگر پیٹرولیم مصنوعات کے ظالمانہ اضافہ سے ہم کرایہ بڑھا دیں تو اس کا اثر غریب عوام پر ہوگا۔ حکومت نے 10اپریل تک ہمارے مطالبات نہ مانے تو ٹرانسپوٹر ز الائنس سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی ماہ سے موجودہ حکومت کو برداشت کرہے ہیں اگر عمران خان نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو ہم 3 گھنٹوں میں پورے پاکستان کے مین ہائی ویز کو بند کردینگے۔ ملک میں ڈالر اور ٹماٹر کا مقابلہ ہورہا ہے، ڈالر 142 جبکہ ٹماٹر 140 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کا مطلب اشیاء خورد نوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جو کہ غریب عوام پر ظلم ہے اور ہم ان پر یہ ظلم نہیں ہونے دینگے۔ اپنے مطالبات کے حوالے سے نثار حسین جعفری نے کہا کہ حکومت فوری تیل کی قیمتوں میں کمی کرے اور کسٹم ، ایکسائز ٹریفک اورڈسٹرک پولیس ٹرانسپوٹروں کے ساتھ جو ظلم کرتے ہیں اس کو فوری بند کیا جائے۔ مختلف ناموں سے ہم پر ٹیکس و ڈیوٹی مسلط کر دی گئی ہے ساتھ ساتھ سڑکوں پر موجود ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس، ایکسائز کاعملہ، کسٹم کا عملہ، آر ٹی اے سیکریٹری اور موٹروے پولیس نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ہم پاکستان میں بسنے والے ہر انسان کی جنگ لڑ رہے ہیں موجودہ کرائے میں ٹرانسپورٹ کا چلنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے اگر ہم کرائے میں اضافہ کر دیں تو اس کا سارا وزن پاکستا ن کی عوام پر جائے گا ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے چئرمین نثار حسین جعفری نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے ہائی وے سے ہٹ کر بنے ہوئے ہیں اور پورے پاکستان میں موٹر وے ہائی وے کے ساتھ چل رہے ہیں بدقسمتی سے پاکستان کا پہلا موٹر وے جسے ایم 9 کا نام دیا گیا ہے جو کراچی سے حیدرآباد تک واحد ہائی وے تھا جس کا نام این 5 سپر ہائی وے تھا انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر اس خود ساختہ موٹر وے کو ختم کرکے اسے سپر ہائی وے این 5 بحال کیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے سے بچ جائے، کسٹم پولیس، ایکسائز پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے شہروں میں اور ہائی وے پر ہونے والے ظلم کو فوری طور پر بند کیا جائے، قومی شاہرہ پر ٹول ٹیکس میں کمی کی جائے اور جعلی ٹول پلازہ بند کئے جائیں انہوں نے حکومت کو 10اپریل 2019 تک کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی جانب سے اور سول سوسائیٹی کی جانب سے حکومت کو مورخہ 10 اپریل 2019 تک کا وقت دیتے ہیں اگر آپ نے ہمارے مسائل حل نہ کئے تو ہم سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اگر آپ نے ان مسائل کو سنجیدگی سے حل نہ کیا تو ملک میں ہونے والے کسی بھی قسم کے بحران کے آپ خود ذمہ دار ہونگے۔
![]()