میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے نویں اور دسویں جماعت کے جاری امتحانات میں سرعام نقل اور کھلی آزادی کی خبروں کا نوٹس لیکر شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سخت گرمی میں بجلی کی بندش، امتحانی مراکز میں سہولیات کے فقدان پر ایم پی اے نے برہمی کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے، امتحانی مراکز میں دوران امتحانات بجلی کی سپلائی کو بحال رکھا جائے۔ امیدوار بچوں اور بچیوں کو ٹھنڈا پانی دینے کی سہولیات دی جائیں۔
![]()