میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص عابد علی بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں مہران پولیس کی خفیہ اطلاع پر گٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ و کاروائی ایس ایچ او تھانہ مہران کامران ہالیپوٹو کی مہران تھانے کی حدود نزد درگاہ مجید شاہ بابا حمید پورہ کالونی میں خفیہ اطلاع پر کانسٹیبل/1824 طارق راجپوت اور اقبال لمبے کی سرپرستی میں چلنے والی گٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ و کاروائی، دوران کاروائی ملزم طارق راجپوت اور اقبال لمبا فرار جبکہ ملزمان بنام ثاقب شیخ اور سہیل ملک گرفتار، فیکٹری سے لاکھ روپے مالیت کا تیار شدہ گٹکا، گٹکا بنانے کا سامان اور تیار گٹکے سے بھرے ٹب برآمد، کانسٹیبل/1824 طارق راجپوت کے خلاف سخت کاروائی و گرفتاری کے احکامات جاری، ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ نے کہا ہے کہ جرائم کی سرپرستی ناقابل برداشت ہے، جرائم کی سرپرستی کرنے والے اور جرائم میں ملوث پولیس کے لبادے میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں ملزماں کے خلاف مقدمہ مہران تھانے پر درج کیا گیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل کو دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت چالان کیا گیا۔
![]()