کراچی (نوپ نیوز) سندھ اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے نومنتخب رکن سید عبدالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ناموس رسالتﷺ پر حملہ کیا جارہا ہے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ہمارے ایمان پر حملہ ہے گستاخانہ خاکوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرانا چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ سندھ اسمبلی کے اراکین متفقہ مذمتی قرارداد منظور کریں، آقائے دوجہاں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر ہماری جانیں بھی قربان کسی صورت گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ بلا تفریق و تعصب کراچی سمیت پورے سندھ کی خدمت کریں گے، وزیر اعلی کا منصب عہدہ نہیں ذمے داری ہے سندھ ہماری دھرتی ماں ہے اور کراچی اسکا چہرہ ہے، کراچی میگا سٹی ہے لیکن ہر دور حکومت میں اسے نظر انداز کیا گیا ہم کراچی کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی بد قسمتی ہے کہ گزشتہ پچیس سالوں کے دوران نمائندگی کرنے والے اسے حقوق نہ دلواسکے لیکن ہم اپنے اصلاف پروفیسر غفور احمد، علامہ شاہ احمد نورانی، مفتی محمود اور نصراللہ شجیع شہید کی طرح اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
![]()