Home / اہم خبریں / چوہدری پرویز الہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ن لیگ میں بغاوت کا پہلا شگاف پڑ گیا

چوہدری پرویز الہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ن لیگ میں بغاوت کا پہلا شگاف پڑ گیا

لاہور (نوپ نیوز) پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخا با ت کے دوران مسلم لیگ (ن) میں شگاف وا ضح ہو گیا ، 15 (ن) لیگی ار کان نے پا رٹی سے بغاوت کر دی، اپنے پا رٹی کے امیدوار کی بجا ئے اسپیکر کے عہدہ کیلئے پا کستان تحر یک انصاف کے نا مزد چو ہدری پر ویز الہی کو ووٹ دے دیا ،جمعرات کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں (ن) لیگ کو بغاوت کا سامنا ہوا، (ن) لیگ کے ارکان کی تعداد 162 تھی صرف 147 ووٹ (ن) کے منتخب کردہ امیدوار چوہدری اقبال کو ملے ، چوہدری پرویز الٰہی ایک پرانے منجھے ہوئے سیاستدان رہ چکے ہیں ان کا رکھ رکھاﺅ مسلم لیگ کے امیدوار سے زیادہ ہے، مسلم لیگ (ن) میں منتخب ہونے والے بہت سے اراکین پنجاب اسمبلی ایسے بھی ہیں جن کا ماضی میں تعلق مسلم لیگ (ق) سے رہا تھا ، خاص طور پر جنوبی پنجاب سے منتخب ہونے والے اراکین جن کا مسلم لیگ (ن) سے تعلق ہے ان کا مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے بڑا گہرا تعلق ہے، وہ روٹین میں ان سے ملنے جاتے رہے ماضی میں بھی اور ابھی کچھ دن پہلے بھی ان سے ملاقاتیں کیں ، 15 لوگ جو بتائے گئے ہیں ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، یہ بات پہلے ہی دکھائی دے رہی تھی کہ پرویز الٰہی اپنے اثرورسوخ کی وجہ سے ووٹ توڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ایک بہت بڑی لکیر مسلم لیگ (ن) کی دیوار میں آگئی ہے، اس قبل سے پرانے سیاستدان اور سیاسی پنڈت وہ کہتے تھے 20 سے 25 لوگوں کا بلاک بنے گا اور اس طرح 20 سے 25 لوگ مسلم لیگ نواز کے کم ہوجائیں گے۔ اسپیکر کے انتخابات میں 15 لوگ کم ہوگئے ہیں اب باقی کب کم ہوں گے یہ نہیں پتا۔ چوہدری پرویز الٰہی ایک مانے ہوئے سیاست دان ثابت ہوگئے ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے