تازہ ترین
Home / اسلام آباد / وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کیلئے نسخہ بتا دیا

وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کیلئے نسخہ بتا دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم ملائیشیا کا کہنا ہے کہ آزادی کے وقت ملائیشیا بہت غریب ملک تھا، تاہم ہم نے جاپان اور کوریا سے سیکھا، ملائیشیا میں سرکاری ملازمین، کھانے اور پھولوں کے علاوہ کوئی تحفہ قبول نہیں کر سکتے، ملائیشیا میں 500 ڈالر سے زیادہ تحفہ کرپشن کے زمرے میں آتا ہے، کرپشن روکنے کیلئے سرکاری ملازمین اور افسران میں ڈسپلن لانا بہت ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کیلئے نسخہ بتا دیا ہے۔ جمعہ کے روز مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بتایا کہ ملائیشیا میں سرکاری ملازمین اور افسران سوائے کھانے اور پھولوں کے کوئی دوسرا بیش قیمتی تحفہ قبول نہیں کر سکتے۔ ملائیشیا میں اس حوالے سے سخت قانون سازی کی گئی ہے۔ ملاتیر محمد بتاتے ہیں کہ ملائیشیا میں 500 ڈالر سے زیادہ تحفہ کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن روکنے کیلئے سرکاری ملازمین اور افسران میں ڈسپلن لانا بہت ضروری ہے۔ مہاتیر محمد کہتے ہیں کہ ہ آزادی کے وقت ملائیشیا ایک غریب ملک تھا لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ ملک کو آگے لیکر جانا ہے، ہم نے کوریا اور جاپانیوں سے سبق لیا اور کام کیا۔آزادی کے وقت ہمارے پاس نا سرمایہ تھا اور نا ٹیکنالوجی، ہم نے چھوٹی انڈسٹری پر انحصار کیا، کیونکہ ایک ایکڑ زراعت سے وہ کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا جو ایک ایکڑ پر لگے کارخانے سے حاصل کیا جا سکتا ہے، ایک ایکڑ کے کار خانے پر کم از کم 500 افراد کو روزگار ملتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے