تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ابراہیم حیدری سے ریڑھی گوٹھ کی ساحلی پٹی میں بڑے پیمانے پر سرکاری زمینوں پر بااثر لینڈ مافیا کی طرف سے قبضے شروع

کراچی ابراہیم حیدری سے ریڑھی گوٹھ کی ساحلی پٹی میں بڑے پیمانے پر سرکاری زمینوں پر بااثر لینڈ مافیا کی طرف سے قبضے شروع

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ابراہیم حیدری سے ریڑھی گوٹھ کی ساحلی پٹی میں بڑے پیمانے پر سرکاری زمینوں پر بااثر لینڈ مافیا کی طرف سے قبضے شروع، محکمہ روینیو، ابراہیم حیدری تھانہ اور سکھن تھانہ تمام غیر قانونی قبضوں سے بے خبر، قبضہ کی گئی زمینیں غیر مقامی لوگوں کو فروخت کرنے کا سلسلہ جاری: تفصیلات کے مطابق کراچی سمندر کنارے آباد سب سے قدیم بستیوں ابراہیم حیدری، چشمہ گوٹھ، ریڑھی گوٹھ اور لٹھ بستی میں موجود سرکاری زمینوں پر بڑے پیمانے پر بااثر لینڈ مافیا کی طرف سے قبضوں کے بعد غیر مقامی لوگوں کو فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جبکہ محکمہ روینیو کے عملدار، ابراہیم حیدری تھانہ اور سکھن تھانہ کے اہلکار بااثر لینڈ مافیا کی طرف سے سرکاری زمینوں پر کئے گئے قبضوں سے مکمل طور پر لاعملی ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک طرف سپریم کورٹ آف پاسکتان کے احکامات پر کراچی میں غیر قانونی تجاوزات اور قبضوں کیخلاف آپریشن شروع کر کے مسمار کیا جارہا ہے تو دوسری جانب یونین کونسل ابراہیم حیدری میں بلوچ آباد کے پہلو میں موجود سرکاری زمینوں پر مجیب بلوچ، طارق بلوچ، حفیظ بلوچ و دیگر نے مکمل طور پر قبضہ کر کے غیر مقامی لوگوں کو فروخت کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ جبکہ جمعہ گوٹھ اور الیاس جت گوٹھ میں بااثر لینڈ مافیا کے کارندوں فاروق جت، امیر جت، ستار جت، عابد جت، رؤف جت، گلزار پٹھان، ابرار پٹھان، نعمان پنجابی، اسلام پہلوان، عمران پہلوان، رفیق اللہ پٹھان، عمر ہزارے والا، ندیم کالیا، ابراہیم کالیا، اقبال جت، قاسم جت، چاچا نورو جت، صابر، امین و دیگر نے بھی سرکاری زمینوں پر قبضے کر کے غیر مقامی لوگوں کو فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ابراہیم حیدری، چشمہ گوٹھ، ریڑھی گوٹھ اور لٹھ بستی کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے حکومت سندھ سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی ساحلی پٹی میں موجود سرکاری زمینوں پر قبضہ گیر لینڈ مافیا کے کارندوں کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے