Home / اہم خبریں / پندرویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج 10 بجے صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا

پندرویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج 10 بجے صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا

اسلام آباد (نوپ نیوز) 15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا ایجنڈاجاری کردیا گیا ۔اجلاس آج 10 بجے صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر سردار ایاز صادق ی صدارت میں ہوگا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد ارکان کا حلف بھی ہوگا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے کیونکہ سردار ایاز صادق بھی دوبارہ رکن منتخب ہوئے ہیں۔ وہ بھی حلف اٹھائیں گے اور سینئر رکن سردار ایاز صادق سے رکنیت کا حلف لیں گے۔ بعدازاں اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی دن 12 بجے تک جمع ہوں گے ۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 16 اگست دن 2 بجے تک جمع ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب اگلے روز 17 اگست کو ہوگا۔ وزارتِ عظمی کا حلف اٹھانے کی تاریخ 18 اگست مقرر کی گئی ہے۔ نومنتخب وزیراعظم سے صدر پاکستان حلف لیں گے ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے