Home / اہم خبریں / محکمہ سوئی نادرن گیس نے گھریلو صارفین کو ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کے بل بھجوا دیئے

محکمہ سوئی نادرن گیس نے گھریلو صارفین کو ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کے بل بھجوا دیئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) محکمہ سوئی نادرن گیس نے گھریلو صارفین کو ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کے بل بھجوادیئے۔ شہری سر پٹخ کر رہ گئے۔ بل میں درج ریڈنگ کو بھی دھندلا کردیا، مسجدوں کو بھی ہزاروں روپے کے بل موصول جن پر انتظامیہ پریشان، ریڈنگ صاف نظر نہ آنے پر بھی عوام سراپا احتجاج بن گے، فوری نوٹس لینے کا مطابق۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سوئی گیس کے بل پہلے اڑھائی سو سے زائد نہیں آتے تھے گزشتہ ماہ سے نہ جانے کیوں ہزاروں روپے گیس کے بل بھجوائے جارہے ہیں جبکہ ریڈنگ بھی نہیں پڑھی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے بچوں کے منہ کا نوالہ تک چھین لیا ہے۔ اگر صارفین کے بلوں میں درستگی نہ کی گئی تو ڈیرہ کے عوام سوئی گیس کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لے کر صارفین سے وصول کیے گئے ہزاروں روپے واپس کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ غریب او ر سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہری اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے