تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جس دن جہاد کا اعلان ہوا محاذ پر چلا جاؤں گا۔ شیخ رشید

جس دن جہاد کا اعلان ہوا محاذ پر چلا جاؤں گا۔ شیخ رشید

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم واہگہ بارڈر سے آسام تک بھارتیوں کی چتا بنا دیں گے، کسی حادثے یا غلط فہمی کی بنیاد پر پاک بھارت جنگ ہو سکتی ہے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چھوڑ کر ہم نے جلد بازی نہیں کی، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت محنتی اور پردوں کے پیچھے سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب خبر ملی کہ بھارت ہمارے 8 ہوائی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے تو ہم نے جواباً بھارت کے 12 ہداف کو نشانے پر رکھا ہوا تھا ہمارا جینا اور مرنا اسلام کے لئے ہے، اگر جہاد کا اعلان ہوا تو میں وزارت چھوڑ کر محاذ پرچلا جاؤں گا، مودی کی نفسیات کو سمجھنا بہت ضروری ہے، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت محنتی اور پردوں کے پیچھے سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس سارے معاملے میں عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کر تدبر کا ثبوت دیا ہے، اصل مسئلہ کشمیر کا ہے بھارت کا مسلمان سمجھتا ہے کہ شیخ رشید ہماری آواز ہے، پاکستان ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے جہاد مسلمانوں کا فرض ہے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چھوڑ کر ہم نے کوئی جلدی نہیں کی مجھے خوف ہے کہ کسی حادثے یا غلط فہمی کی بنیاد پر بھی جنگ ہو سکتی ہے پاک چین مثالی تعلقات پر بھی لوگ حسد میں مبتلا ہیں وہ بھی پاک بھارت تنازعے کو ہوا دے سکتے ہیں، ابھی بھی 50 فیصد حالات ہیں کہ پاک بھارت جنگ ہو سکتی ہے ان سارے حالات میں سوائے ترکی اور چین کے کسی ملک نے ہماری حمایت نہیں کی، انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ بھارت کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے، ہمارا میزائل سسٹم بھارت سے بہت بہتر ہے، میرے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے بعد وہاں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔ ہم موت کے کھلاڑی ہیں موت ہماری محبوبہ ہے شہادت ہماری خواہش ہے، بچے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ بلیک آؤٹ کب ہوگا اب بلیک آؤٹ کا وقت نہیں ہے وزیراعظم عمران خان محنتی شخص ہیں، کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھے میں وزارت کا بھوکا نہیں ہوں، وزیراعظم کی پوری کوشش ہے کہ جنگ نہ ہو لیکن انہوں نے کہا کہ ہم ٹیپو سلطان ہیں بہادر شاہ ظفر نہیں، شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈر کی سو سال کی زندگی سے بہتر ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر جنگ ہوتی تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی۔ وزیراعظم عمران خان نے اچھا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ متفقہ تھا تمام پارلیمانی لیڈرز اور آرمی چیف فیصلے کے وقت موجود تھے پاکستان کا الیکٹرانک میڈیا دنیا کا سب سے زیادہ زمہ دار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے