Home / اہم خبریں / پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی مالدیپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان پہنچ گئے۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی مالدیپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان پہنچ گئے۔ ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد (نوپ نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی مالدیپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان پہنچ گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی مالدیپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کمانڈر رائل نیوی آف عمان نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ رائل نیوی آف عمان کے چاق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کی کمانڈر رائل نیوی آف عمان سے ملاقات اور دوران ملاقات بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال۔ نیول چیف نے بحری قزاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔رائل نیوی آف عمان کے سربراہ نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز کا دورہ بھی کیا۔ نیول چیف نے سلطان قبوس نیول اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے ملاقات بھی کی۔ نیول چیف نے سلطان قبوس نیول اکیڈمی کے مختلف تربیتی سیمو لیٹرزاور سہولیات کا جائزہ لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے