Home / اہم خبریں / کراچی میں گلشنِ معمار پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن بدنامِ زمانہ فروش گرفتار

کراچی میں گلشنِ معمار پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن بدنامِ زمانہ فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں گلشنِ معمار پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن بدنامِ زمانہ منشیات فروش ایس ایچ او گلشنِ معمار اشتیاق غوری کے شکنجے میں۔ ملزم کے قبضے سے 1 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس، ہیروٸن، دیگر خطرناک منشیات و چوری شدہ موباٸل فون برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے منشیات مافیا کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او گلشنِ معمار اشیاق غوری بمعہ پولیس پارٹی منشیات مافیا کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و زبردست کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلشنِ معمار اشتیاق غوری کی سربراہی میں بدنام زمانہِ منشیات فروش کو دھر لیا۔ ملزم عبدالعزیز عرف خالد شرانی ولد علی محمد کے قبضے سے 1 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس، ہیروٸن، دیگر خطرناک منشیات و چوری شدہ موباٸل فون برآمد۔ ملزم کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او گلشنِ معمار اشتیاق غوری نے یہ موقف اپنایا کہ زہر بیچنے والوں کو کسی قابل نہیں چھوڑینگے اور انکے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے