تازہ ترین
Home / اہم خبریں / غریب عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے کوئی کتنی بھی روکاوٹیں ڈالے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری

غریب عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے کوئی کتنی بھی روکاوٹیں ڈالے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے بزریعہ ہیلی کاپٹر مورو کے گاؤں شاہ بیگ سابقی میں اپنی قریبی دوست شاہ بیگ سابقی کے والد کی تعزیت کے لئے پہنچے تھے کارکنوں سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام پارٹی ہے اور ہمیشہ غریب عوام نے پیپلز پارٹٰی کوووٹ دیا ہے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی کتنی بھی روکاوٹیں ڈالے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ روزگار دیا ہے ملک میں اس وقت مہنگائی عروج پر ہے اس موقع پر شاہ بیگ سابقی کی جانب سے صابق صدر آصف علی زرداری کو بوسقی کا پٹکا باندھا گیا سابق صدرآصف علی زرداری کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر ضیاءالحسن لجنار فیروز جمالی،اور ممتاز چانڈیو سمیت دیگر پارٹی رہنماء موجود تھے آصف علی زرداری مورو سے بزریعہ ہیلی کاپٹر نواب شاہ پہنچے سابق صدر آصف علی زرداری ایئرپورٹ سے زرداری ہاوس 13 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے