Home / اہم خبریں / میرپور خاص پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کرنے میں ملوث مفرور ملزم گیارہ سال بعد گرفتار

میرپور خاص پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کرنے میں ملوث مفرور ملزم گیارہ سال بعد گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سفاک قاتل نے ساتھیوں کے ہمراہ ملکر 2008 میں عمرکوٹ تھانہ بودر فارم کے حدود گاؤں جیئندو خان نوحانی میں تین افراد کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔ مسمات رحمت بی بی نے اپنے بیٹے حسین نوحانی ماموں ذاد بھائی بھورو نوحانی اور دیور میر نوحانی کے قتل کا مقدمہ عمرکوٹ تھانہ بودر فارم میں درج کرایا تھا تین افراد کے قتل کا مقدمہ عمرکوٹ میں درج ہے۔ رحمت بی بی نے انصاف کیلئے عدالت عظمی سے نوٹس کی اپیل کی جسکے بعد عدالت عظمی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا جنکو عمرقید کی سزا ہوچکی ہے۔ تاہم ملزم نور محمد نوحانی مسلسل 11سال مفرور رہا۔ سی آئی اے پولیس میرپوخاص نے خفیہ اطلاع پر مدرسہ چوکی سانگھڑ روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم نور محمد نوحانی ولد مہر نوحانی کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے 9 روزہ عرس کی تقریبات، علماء کرام کے روحانی و اصلاحی خطابات

حیدرآباد، (نوپ نیوز) سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرمین الحاج گلشن الٰہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے