تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں پچھلے کئی ماہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں پچھلے کئی ماہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ شہر میں پچھلے کئی ماہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حتیٰ کہ دن کے اوقات کے ساتھ ساتھ اب رات کو بھی گیس نایاب ہوچکی ہے جس سے تمام گھریلو امور زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی نادرن گیس کے حکام کی ملی بھگت سے بااثر افراد نے اپنی کوٹھیوں، رہائش گاہوں، گھروں اور کاروباری مراکز میں غیر قانونی طو پر پر کمپریسیرز لگا رکھے ہیں جہاں زبردستی گیس کھینچ کی گیس کی بندش بڑھا رہے ہیں اور بجلی بند ہونے کی صورت میں ہیوی گیس جنریٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے غریب شہریوں کے علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس پریشر کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ گھروں میں موجود خواتین کو کھانا پکانے کی سہولت میسر آسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے