تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں ملیر سِٹی پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد

کراچی میں ملیر سِٹی پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں ملیر سِٹی پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او ملیر سِٹی شاکر حسین شاہ نے زہریلا کام کرنے والے عناصر کی نیندیں حرام کردی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ملیر سِٹی شاکر حسین شاہ کے سربراہی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دھرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او ملیر سِٹی شاکر حسین شاہ نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ ان عناصر کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف  و تحفظ فراہم کرینگے۔ موت بانٹنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے