تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کراچی میں میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کراچی میں میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی ) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی منظوری دے دی ہے۔ لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریباََ 8000 تماشائیوں کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم ان تمام تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنائے گئے ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں۔

بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل کوویڈ 19 ویکسین ہونا لازمی ہوگا۔
اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
اسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سےمسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔
این سی او سی کی جانب سے کوویڈ 19 سے متعلق جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی رہنما مولانا بشیر احمد پر ڈکیتوں کا قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو
https://www.nopnewstv.com/the-assassination-attempt

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کھیل کے کسی بھی ایونٹ کی حقیقی روح اس کے تماشائی ہوتے ہیں اور اس پس منظر میں وہ اب ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے ہر میچ میں 25 فیصد تماشائیوں کی آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ سلمان نصیر نے کہا کہ پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اسے شائقین کرکٹ کی صحت اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں کا مکمل ادراک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ این سی او کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاہم اس سلسلے میں انہیں تماشائیوں کی جانب سے بھی غیر مشروط تعاون کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ایک محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہوسکیں۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 27 فروری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی، بانی و چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل اور چیئرمین PPCHJ چوہدری آصف محمود وڑائچ کی زیر قیادت کشمیریوں سے اظہارِ یکجتی کے لیے لاہور مال روڈ پر مشترکہ ریلی کا اہتمام کیا گیا،

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی، بانی و چیئرمین نیشنل یونین آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے