Home / اہم خبریں / کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس کی کارواٸی 5 خواتین سمیت 6 بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش گرفتار

کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس کی کارواٸی 5 خواتین سمیت 6 بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس کی کارواٸی 6 بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش ایس ایچ او سید حسن علی کے شکنجے میں، ملزمان میں شامل کامران ولد جمعہ، حفیظن، نسین، فاطمہ، عاٸشہ اور امینہ کے قبضے سے 100 کلو گرام چھالیہ 6 کاٹن تمباکو 2 کاٹن کتھا و 13 پیکٹ مختلف اقسام کی تمباکو برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عِرفان علی بہادر کے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات، ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید علی حسن نے منشیات فروش سمیت گٹکا مافیا کی نیندیں حرام کردی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید حسن علی کے سربراہی میں جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل کامران ولد جمعہ، حفیظن، نسین، فاطمہ، عاٸشہ اور امینہ کے قبضے سے 100 کلو گرام چھالیہ 6 کاٹن تمباکو 2 کاٹن کتھا و 13 پیکٹ مختلف اقسام کی تمباکو برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید حسن علی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ ان عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف  و تحفظ فراہم کرینگے۔ موت بانٹنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے