تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چار ہزار سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا

چار ہزار سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ایف آئی اے نے ملکی بدنامی کا سبب بننے والے چار ہزار سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں دو درجن کے قریب انتہائی مطلوبہ انسانی سمگلرز بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے وفاقی حکومت کی ہدایات پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائی میں تیزی کی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس وقت ایف آئی اے کے انسانی انسداد سیل کے پاس ملک بھر میں بارہ ہزار سے زائد انکوائریاں رجسٹرد ہوچکی ہیں جن میں تقریبا 65 فیصد انکوائریاں پنجاب میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر سے یونان، یورپ، ترکی لے جانے کی کوشش میں درجنوں افراد ایرانی بارڈر پر مرچکے ہیں ۔ایف آئی اے کی کاروائیوں اور گھیرا تنگ ہونے پر انسانی سمگلرز اس وقت راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اب تک ایف آئی اے انسداد سمگلنگ سیل کے پاس سات ہزار کیسز رجسٹرڈ کیے گئے جس میں سے پانچ ہزار کے قریب کیسز کے چالان عدالتوں میں جمع کرائے جاچکے ہیں جو مجموعی کیسز کے تقریباً ستر فیصد بنتا ہے۔ بارہ ہزار سے زائد انکوائریاں جاری ہیں اور تیس فیصد انکوائریاں تکمیل کے بعد بند کردی گئی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے