Home / اہم خبریں / ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا منشیات فروشوں و اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، کریک ڈاؤن کے دوران 106 بوتل شراب ، 2 کلو 600 گرام چرس برآمد، 10 سالہ مجرم اشتہاری گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا منشیات فروشوں و اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، کریک ڈاؤن کے دوران 106 بوتل شراب ، 2 کلو 600 گرام چرس برآمد، 10 سالہ مجرم اشتہاری گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رپورٹ : ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) صادق علی ڈوگر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 ملزمان گرفتار۔ پہلی کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس نے مشکو ک کارنمبر ایل ای اے -4269 جی ایل آئی ماڈل 2012 کومشکوک پاکر چیک کیا جس سے شراب 66 بوتلیں غیر ملکی برآمد ہوئی ملزمان تصورعباس ولد راشد منہاس قوم نول سکنہ چنیوٹ، ندیم عباس ولد محمد یوسف قوم نول سکنہ چنیوٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او صدر کمالیہ معہ پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر سعیدالرحمٰن ولد ریا ست علی قوم راجپوت سکنہ چاہ لبری والا بیرون کمالیہ کو گرفتا ر کیا جس کے قبضہ سے 40 پونڈ شراب برآمد ہوئی۔ تیسری کاروائی میں ایس ایچ او رجانہ کی زیر نگرانی قیصر ندیم ایس آئی انچارج چوکی مقبول شہید تھانہ رجانہ معہ پولیس ٹیم نے ملزم محمد انور ولد محمداقبال قوم نائی سکنہ 253 گ ب کو گرفتار کیا جس سے چرس 1340 گرام برآمد ہوئی۔ چوتھی کاروائی میں ایس ایچ او رجانہ کی زیر نگرانی محمد ارشد ایس آئی انچارج چوکی دواکھڑی تھانہ صدر گوجرہ نے معہ پولیس ٹیم نے ملزم مجاہد علی عرف بلی ولد قمر قوم بھروانہ سیال سکنہ 281 ج ب کو گرفتار کیا جس سے چرس 1260 گرام برآمد ہوئی۔ گرفتار بالا ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرکے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پانچویں کاروائی میں ایس ایچ او صدر ٹوبہ بمعہ پولیس ٹیم نے 10سال سے فرار اشتہاری ملزم احمد یار عرف احمد شیر ولد محمد رمضان قوم دادڑہ سکنہ 506 گ ب متعلقہ مقدمہ نمبر 266 بجرم 392 ت پ تھانہ صدر ٹوبہ اور مقدمہ نمبر 817 -2009 بجرم 302/34 ت پ تھانہ لنگرانہ ضلع چنیوٹ دوہرے قتل میں ملوث تھا جسے گرفتار کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے