کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا احسن اقدام، ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے تیراکی کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لئے آنے والے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ ‘ یہ فلسطین کے بارے میں ہماری قومی پالیسی سے متصادم ہے’ قبول نہیں تو یہ مقابلے کسی اور ملک میں لے جائیں’ ورلڈ پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ 29 جولائی سے 4 اگست 2019 تک کوچینگ کے جزیرے بیرنو میں منقعد ہوگی۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ” ہم انہیں داخل نہیں ہونے دیں گے اگر وہ آتے ہیں، تو یہ ایک جرم ہوگا اور ریاست ملکی قوانین کے مطابق اس پر کاروائی کرے گی” انہوں نے ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کسی بھی اسرائیلی کے لئے ویزا جاری کرنا قومی قوانین کے خلاف ہوگا کیونکہ ہمارا ملک اور اس کے قوانین اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ ملائیشیا کے اسرائیل کے ساتھ کی بھی قسم کے کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور ملائیشیا کے پاسپورٹ میں واضح لکھا ہوا ہے کہ ” اسرائیل کے سوا تمام ممالک کے لئے یہ پاسپورٹ کارآمد ہے”۔ ملائیشیا نہیں چاہتا ہے کہ اسرائیل کھیل کی آڑھ میں موساد کے جاسوس بھیجے اور جب اسرائیل کے کھلاڑی ہماری سر زمین پر کھیلیں گے تو کھیل سے قبل ان کے ملک کا ترانہ بھی بجایا جائے گا جس کو کوئی ملیشین تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل کا کوئی بھی شہری ہمارے ملک میں داخل ہو۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی ملائیشیا نے ٹینس ٹورنامنٹ اور اور بین الاقوامی سیلنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے اور مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیلی کھیلوں کی ٹیموں کو داخلے سے انکار کرچکا ہے۔
![]()