Home / اہم خبریں / اسرائیل نے عرب ممالک کے اندر اپنی دھاک بیٹھاینے کے لئے پہلی چال چل دی۔ عرب ممالک میں قطر پہلا ملک ہے جہاں اسرائیلی دوحہ کے ساحل پر ریستوران کھولیں گے

اسرائیل نے عرب ممالک کے اندر اپنی دھاک بیٹھاینے کے لئے پہلی چال چل دی۔ عرب ممالک میں قطر پہلا ملک ہے جہاں اسرائیلی دوحہ کے ساحل پر ریستوران کھولیں گے

دوحہ / قطر (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے عرب ممالک کے اندر اپنی دھاک بیٹھاینے کے لئے پہلی چال چل دی۔ خلیج کے عرب ممالک میں قطر پہلا ملک ہے جہاں 2 اسرائیلی دوحہ کے ”المسیلہ“ ساحل پر 2 ریستوران کھول رہے ہیں۔ دوحہ سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایک ریستوران مارچ سے کام شروع کردیگا۔ کئی برس سے اسکی بابت بات چیت چل رہی تھی۔ چند روز قبل ایک اسرائیلی سیٹلائٹ چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی باورچی یونیتھن روشبیلٹ نے میریٹ کمپنی کے ساتھ خفیہ مذاکرات کرکے اسپیشلسٹ ریستوران قائم کرنے کی اجازت حاصل کرلی۔ یہ ریستوران یونانی کھانے پیش کریگا۔ یہ المسیلہ ساحل کے نام سے ہوٹل ولاز کا حصہ ہوگا۔ اسی کے ساتھ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ میریٹ کمپنی 3 دیگر ریستوران کھولے گی جن میں سے ایک کا اجازت نامہ اسرائیلی باورچی کو حاصل ہوگا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے