Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کی کاروائی 4 ملزمان گرفتار، مضر صحت حقہ شیشہ، فلیورز و منشیات برآمد

کراچی میں درخشاں پولیس کی کاروائی 4 ملزمان گرفتار، مضر صحت حقہ شیشہ، فلیورز و منشیات برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف کھلی جنگ کا سلسلہ جاری۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں روزآنہ کی بنیاد پر درخشاں پولیس سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھ کر انہیں جیل منتقل کر رہی ہے 4 عناصر گرفتار۔ مضر صحت حقہ شیشہ، فلیورز و منشیات برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل تیز تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ رکھنے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و ایس پی عبداللہ احمد کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات غنڈہ راج و زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ خوف و دہشت کی علامت بن گئے روزانہ کی بنیاد پر تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری رکھ کر سماج دشمن عناصر کو جیل منتقل کیا جارہا ہے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی بنیاد پر بدنام زمانہ حقہ شیشہ و منشیات مافیا کے کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل اقبال احمد خان ولد عبدالصمد، عطا ولد دوست، امیر سومرو ولد محمد طارق، وقاص ولد آصف اور زاہد ولد فرید کے قبضے سے مختلف قسم کے حقہ شیشہ، فلیورز، 200 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کے ساتھ ساتھ حقہ شیشہ، مضر صحت اشیا میں کرسٹل آٸس ڈال کر نوجوان نسلوں کو تباہ کررہے تھے ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ زہر بیچنے والوں کو کہیں کا نہیں چھوڑینگے جرم رہیگا یا جنجوعہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں انکو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے