تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر کا نیو سبزی منڈی کا اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کا نیو سبزی منڈی کا اچانک دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) عون حیدر گوندل نے رتہ کلاچی سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ایف سی فوڈ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری خلیق الرحمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے اس موقع پر ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے سلسلے میں رتہ کلاچی سبزی و فروٹ منڈی میں موجود ناجائز تھڑوں پر کاروبار کرنے اورغیررجسٹرڈ آڑھتیوں کو تین روز کی مہلت دی کہ وہ اپنے غیر قانونی تھڑے و کاروبار ختم کردیں۔ انہوں نے سختی کے ساتھ ہدایات جاری کیں کہ سبزی و فروٹ کے نرخ رات کے اندھیرے میں نہیں بلکہ صبح نو بجے طے کیے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

شہدادپور میں اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی ریلی

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اہلِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے