کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کا عمل جاری بدنام زمانہ منشیات فروش کے 2 اہم کارندے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کے شکنجے میں اعلی کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر و ایس پی گلشن طاہر احمد نورانی کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو تھانیداوں کو جیل منتقل کردینے کی ہدایات۔ جراٸم پیشہ و منشیات مافیا کے لئے خوف کی علامت مانے جانے والے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے منشیات مافیا کے گرد گھیرا تنگ رکھ کر انکا جڑ سے صفایاکرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات مافیا کے 2 اہم کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل وسیم مشتاق الیاس منتری ولد مشتاق اور وقاص ولد وحید کے قبضے سے 2040 گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد دونوں ملزمان کا تعلق درویش گروپ سے ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں دونوں ملزمان منشیات کو بذریعہ ڈیلیوری آرڈر پر بھی دیا کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ سماج دشمن عناصروں کا مکمل صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جاٸیگا۔
![]()