Home / اہم خبریں / میرپورخاص کی لڑکی سامارو کے مولوی کے چکر میں خود کو زخمی کرا بیٹھی شوہر کو چھوڑ کر مولوی کے پاس رہنے پر شوہر برہم لڑکی کا نکاح پڑھانے والے مولوی کے پاس رہنے پر شوہر کو اعتراض مولوی اور اپنی بیوی کی پٹائی لگادی

میرپورخاص کی لڑکی سامارو کے مولوی کے چکر میں خود کو زخمی کرا بیٹھی شوہر کو چھوڑ کر مولوی کے پاس رہنے پر شوہر برہم لڑکی کا نکاح پڑھانے والے مولوی کے پاس رہنے پر شوہر کو اعتراض مولوی اور اپنی بیوی کی پٹائی لگادی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے علاقے بھانسنگ آباد کی رہائشی نوشین ولد جاوید اقبال راجپوت کے شوہر غلام محمد کاچھیلو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیوی کو سامارو کے گاؤں دیھ حسن شاہ باغبان میں پہنچ کر تین ماہ قبل انکا نکاح پڑھانے والے مولوی رجب الدین عرف قادر بخش چاوڑو کے گھر سے زبردستی لے جانے کی کوشش کی مزاحمت پر جذباتی شوہر نے ساتھیوں سمیت اپنی بیوی اور مولوی کی پٹائی لگادی اور دونوں کو زخمی کردیا.مولوی کی فریاد پر نوشین کے شوہر اور انکے ساتھیوں پر سامارو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوگیا- پولیس کے مطابق نوشین کا نکاح غلام محمد کاچھیلو سے مولوی رجب الدین عرف قادر بخش چاوڑو نے تین ماہ قبل پڑھایا تھا لڑکی شوہر کو چھوڑ کر مولوی کے پاس رہ رہی تھی جس پر شوہر کو اعتراض تھا انہوں نے آکر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر مولوی اور نوشین زخمی ہوئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے