Home / اہم خبریں / کراچی میں پی آئی بی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 2 رکنی گینگ پر مشتمل ڈکیت گروہ کے کارندے گرفتار

کراچی میں پی آئی بی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 2 رکنی گینگ پر مشتمل ڈکیت گروہ کے کارندے گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ غنڈہ راج کرنے والے عناصر ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کے نشانے پر 2 رکنی گینگ پر مشتمل ڈکیت گروہ کے کارندے گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، بھاری نقدی، پرس موباٸل فونز اور گھڑیاں برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا داٸرہ کار تیز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لۓ زمین تنگ کردینے کے احکامات ڈی آئی جی ایسٹ و ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے اسٹریٹ کرمنلز و معاشرے کے ناسوروں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرتے ہوۓ معاشرے کے ناسوروں کا قلعہ قمعہ کرنا شروع کردیا- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث معروف ڈکیت گروہ کے 2 کارندوں کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل حسن زادا الیاس ٹوپی ولد عمر ظریف اور محمد بلاول ولد حاجی عثمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، مسروقہ موباٸل فونز، 11000 نقدی، گھڑیاں و قیمتی سامان برآمد- دونوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر چھینا جھپٹی کی وارداتيں انجام دیا کرتے تھے دونوں ملزمان کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف جراٸم کی وارداتوں میں بند ہوچکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو بڑھایا جارہا ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کا کہنا تھا کہ جراٸم پیشہ عناصر کتنے ہی چالاک و شاطر کیوں نا ہوں قانون سے بالاتر نہیں ان کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کریینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے