کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا منشیات مافیا و کرسٹل آٸس و انگلش شراب میں ملوث ڈیلروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری دوران کارروائی بدنام زمانہ منشیات جوکہ انگلش شراب و کرسٹل آٸس کا ڈیلر بھی ہے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے شکنجے میں ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس، انگلش شراب، کرسٹل و آٸس برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے انگلش شراب، مشیات و کرسٹل آٸس کی فروخت کا ڈیلر بدنام زمانہ محمد علی عامر ولد عبدالصمد کو دھر لیا- ملزم کے قبضے سے 1100 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، انگلش شراب کی بوتلیں، آٸس کرسٹل و نقدی برآمد ملزم کراچی کے پوش علاقوں میں اپنے کاروبار کو فروخت دیکر نوجوان نسلوں کو تباہ کررہا تھا ملزم مال آرڈر پر بھی کسٹمرز تک ڈیلوری دیا کرتا تھا ملزم اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف جراٸم کی وارداتوں میں بند ہوچکا ہے اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہے ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کی مستقل جگہ جیل ہے میں کھلا چیلنج دیتا ہوں کہ سماج دشمن عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ انکا مقدر جیل اور عبرتناک بنا دیا جاٸیگا۔
![]()