Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کی فلاحی کاموں اور عوام کے ساتھ قربت بڑھانے میں سب سے آگے، ایس ایس پی و اے ایس پی میرپورخاص کا مساجد، گرجہ گھروں، مندروں اسکولوں کا دورہ، آئی جی پولیس سندھ اور ڈی آئی جی کا امن بھائی چارے کا پیغام پہچایا

میرپورخاص پولیس کی فلاحی کاموں اور عوام کے ساتھ قربت بڑھانے میں سب سے آگے، ایس ایس پی و اے ایس پی میرپورخاص کا مساجد، گرجہ گھروں، مندروں اسکولوں کا دورہ، آئی جی پولیس سندھ اور ڈی آئی جی کا امن بھائی چارے کا پیغام پہچایا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ، اے ایس پی عمران مرزا نے مختلف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز اور لیڈی پولیس اہلکاروں کے ساتھ عوام اور پولیس کے درمیان مثبت تعلقات اور دوستی کا رشتہ بنانے والے آئی جی سندھ کی مہم کے سلسلے میں تیسرے روز لال مندر میں جاکر ہندو برادری کی مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کی اور پولیس کے مکمل تعاون اور امن بھائی چارے کا پیغام دیا، بعد ازان اے ایس پی عمران مرزا مدینہ مسجد میں جاکر خطیب مدینہ مسجد مولانا حفیظ الرحمٰن فیض اور دیگر علماء سے ملاقات کی. اے ایس پی مکہ مسجد میں جاکر علماء اور نمازیوں سے گھل مل گئے، اے ایس پی شہر کے مختلف گرجہ گھروں میں گئے اور فادرز سے ملاقاتیں کی اور انکے مشنری اسکول میں جاکر طلباء سے ملاقات کی. اے ایس پی انجمن تاجران کے دفتر میں جاکر تاجر برادری تنظیم کے عہدیداران سے ملاقات کی اور انکو پولیس کے مکمل تعاون کا یقین دلایا. اس موقع پر اے ایس پی کے ہمراء ایس ایچ او ٹاؤن پولیس اسٹیشن انسپیکٹر تصور جٹ، ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن انسپیکٹر کنور سنگھ بھی موجود تھے. اے ایس پی ابب الرشد گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری کالج بھی گئے اور اسکول کی ٹیچرز اور طلبات کو خواتین کے حقوق ان پر ظلم زیادتی کے سد باب پر تفصیلی لیکچر دیا. بعد ازاں ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے وژن اسکول کی طالبات کو پولیس فیسلیشن سینٹر میں مدعو کیا، اس موقع پر اے ایس پی محمد عمران مرزا نے طالبات کو حقوق نسواں، اس سے متعلق نئی قانون سازی اور خواتین پر ہونے والے تشدد و ہراساں کرنے پر پولیس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق طالبات کو آگاہی فراہم کی، ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا ایک اہم ستون ہیں، اور بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں انہیں جنسی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے. اس موقع پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات خواتین پر ہونے والے تشدد کی اقسام اور ہراساں کرنے کے مختلف زاویئے اور فوری رد عمل کے بارے میں طالبات کو آگاہی فراہم کی، جس کے بعد طالبات کو پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر، 15 مددگار بیس اور وومن ایند چلڈرن پولیس اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات و ڈیسک کے بارے میں بتایا گیا اور خواتین کو روزمرہ کی زندگی دفتر اور اسکول میں پیش آنے والے مسائل اور ان کے سدباب کے بارے میں بتایا گیاـ

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے