میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص عابد علی بلوچ کا فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کردیا- تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ نے ضلع پولیس کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا، جس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص نے آئے ہوئے مریضوں سے بات چیت کی اور ان کی امراض کے بارے میں دریافت کیا، بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے ہسپتال کے مختلف شعباجات کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایات پر کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے سے عام عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں میں کمی لائی جاسکتی ہے اور یہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہمارے لیئے ایک بہتریں موقع ہے، جس کے بعد ایس ایس میرپورخاص عابد علی بلوچ نے بھٹائی ویلفیئر ہسپتال کی انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھٹائی ویلفیئر ہسپتال کا شمار میرپورخاص کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے اور ہم بھٹائی ویلفیئر ہسپتال کے تعاون پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
![]()